بنگلہ دیش کی پاکستان سے 71 سے قبل کے 4.52 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مطالبے کی تیاری شروع، بنگالی میڈیا نے دعویٰ کردیا

بنگلا دیش کی مالی درخواست

ڈھاکہ(آئی این پی) بنگلا دیش نے پاکستان سے 4.52 ارب ڈالرز کے مالی مطالبات کی رسمی طور پر درخواست کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: دو محاذوں پر جنگ میں پھنسے نتن یاہو کا عسکری تجربے والے وزیر دفاع کو برطرف کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟

مالی مطالبات کی تفصیلات

بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، بنگلا دیشی حکومت کی جانب سے 1971 سے قبل کے غیر منقسم پاکستان کے اثاثوں بشمول امدادی رقم، پراویڈنٹ فنڈز اور بچت کے آلات سمیت، پاکستان سے 4.52 بلین ڈالرز کے مالیاتی دعوں کے لیے مطالبہ باضابطہ طور پر اٹھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ ڈھاکا میں ہونے والے خارجہ سیکریٹری کی سطح کے مذاکرات کے دوران باضابطہ طور پر اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیر کے روز کن علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اہم مالی دعوے

بنگلا دیشی وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق، سب سے اہم دعوے میں 1970 کے تباہ کن بھولا طوفان کے بعد اس وقت کے مشرقی پاکستان کو بھیجی گئی 200 ملین ڈالرز کی غیر ملکی امداد شامل ہے۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈھاکا برانچ میں جمع کی گئی رقم کو لاہور برانچ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

مشاورتی اجلاس

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق، پاکستان اور بنگلا دیشی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس مقامی وقت صبح 10بجے ڈھاکا میں اسٹیٹ گیسٹ ہاس میں ہوا۔ مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ جبکہ بنگلا دیش کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ محمد جسیم الدین نے کی۔ اجلاس کے بعد خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس، مشیر خارجہ توحید حسین سے بات کریں گی، جبکہ شام کو تھنک ٹینکس ، بنگلا دیش میں مقیم پاکستانیوں سے بھی بات چیت شیڈولڈ ہے۔ اجلاس میں باہمی امور، علاقائی صورتِ حال، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔

دوطرفہ تجارت اور تعاون

ڈھاکا میں موجود، بنگلا دیش کے ہائی کمشنر برائے پاکستان اقبال حسین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلا دیش کو برآمدات بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کپاس، چینی، چاول اور گندم جیسی اشیا برآمد کرنے کا خواہشمند ہے، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔ پاکستان بنگلا دیش کے درمیان آخری مرتبہ دفتر خارجہ کی مشاورت 2015 میں ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...