یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

یو اے ای کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متوقع ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سردار ایاز صادق کا بلاول بھٹو سے رابطہ، آصف زرداری کی خیریت دریافت کی
وزیر خارجہ کی آمد کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق، دفتر خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
ملاقات اور گفتگو کے امور
ذرائع کے مطابق، اماراتی وزیر خارجہ کی ملاقات اسحاق ڈار سے طے ہے۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔