پنجاب کی جیلوں میں انڈور سپورٹس مقابلے شروع

انڈور سپورٹس مقابلوں کا آغاز
لاہور (طیبہ بخاری سے) جیلوں میں انڈور سپورٹس مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل آمد،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی
وزیراعلی کا جیل ریفارمز ایجنڈا
وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی ہدایت پر صوبہ بھر کی جیلوں میں انڈور سپورٹس مقابلے شروع ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گیس پریشر میں کمی کی افواہوں پر سوئی نادرن کی وضاحت آگئی، خبریں بے بنیاد قرار
والی بال ٹورنامنٹ کی تفصیلات
پنجاب بھر کی جیلوں میں انٹرا ریجن والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں اسیران بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ 18 سے 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں تمام ریجنز کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کر رہی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں اپنے ریجنز کی فاتح ٹیمیں دوسرے ریجنز سے مقابلہ کریں گی اور پنجاب لیول کے مقابلے ہوں گے۔ تمام ریجنز کے ڈی آئی جیز نے جیل سپرنٹینڈنٹس کے ساتھ مل کر جیلوں میں والی بال ٹیمیں تشکیل دیں۔
اسیران کی فلاح و بہبود
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید بتایا کہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے اسیران کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ کھیلوں کے مقابلوں کے بعد ہنرمند اسیران کے مابین بھی مقابلے ہوں گے۔ سنہری اصول "نفرت جرم سے؛ مجرم سے نہیں" کے تحت اسیران کی فلاح و بہبود اور تربیت جاری ہے۔
جیل انڈسٹری میں ہنر سیکھنے کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لے کر اسیران نارمل زندگی کی جانب واپس آئیں گے۔