آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر

اسلام آباد میں آڈیو لیکس کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کر دیا
سماعت کی حالت
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کتّا اور لو میرج
فرد جرم کی کارروائی کا التوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر ہو گئی، فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی، علی امین گنڈا پور اور دیگر ملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی ہے۔
مقدمے کی تفصیلات
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔