سونے کی قیمت میں معمولی کمی
سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں تاریخی سطح پر پہنچنے کے بعد جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کی کمی سے 3326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 4سینیٹرز کے سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف
مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلی
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے دو لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر، رمضان المبارک کے لیے نئے اوقات کار اور نئی فیسوں کا اعلان
پچھلی قیمتوں کے مقابلے میں حالات
یاد رہے کہ جمعرات کو فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے پر جاپہنچا تھا۔
چاندی کی قیمتیں
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 16 روپے کے اضافے سے 3417 روپے ہوگئی۔








