سرکاری عمارتوں میں اسپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بنوانے کا حکم، یکم مئی کو راشن کارڈ پروگرام لانچ کریں گے: مریم نواز

خصوصی ریمپ کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام سرکاری عمارتوں میں سپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بنوانے کا حکم دے دیا۔ خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی فراہی کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد کے لیے عمارتوں میں ریمپ نہ بنوانا ان کا احترام نہ کرنے کے مترادف ہے۔ وہ اپیل کرتی ہیں کہ کوئی بھی سپیشل افراد کی معذوری کا مذاق نہ بنائے اور نہ انہیں اس حوالے سے کوئی نام دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ کا بڑا حصہ خرید لیا
راشن کارڈ پروگرام کا آغاز
یکم مئی کو پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کیا جائے گا، جس کے تحت ساڑھے 12 لاکھ خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا ردعمل
”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پانچ ماہ میں 30 ہزار گھر “اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ” کے تحت بن رہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی حکومت عوام کے لئے 3 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ سال کے آخر تک ایک لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ جن کے پاس زمین نہیں، ان کو 3 مرلے کے مفت پلاٹ ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مائنوریٹی کارڈز کے اجراءکا اعلان،اقلیتیں پاکستان کی شان اور ترقی کا اہم حصہ ہیں:وزیر خزانہ پنجاب
مالی مدد کی فوری فراہمی
رمضان المبارک میں 30 لاکھ افراد کو گھر بیٹھے 10 ہزار روپے کے چیک ملیں گے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ وہ دن آئے جب کوئی نہ کہے کہ میں دوسروں کے جیسے کیوں نہیں۔ سپیشل افراد کے لیے خاص طور پر فیلڈ ہسپتالوں میں لفٹر لگوائے جائیں گے۔ جسمانی کمزوری کے شکار افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل پر رجسٹریشن کرا کے ضرورت کے مطابق معاون آلات اپنے گھر تک پہنچوائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاباش…… بوائز، ٹیم گرین ویلڈن،پوری قوم تاریخی فتح پر خوش ہے:مریم نواز
عوام کے مسائل کا حل
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا خواب ہے اور یہی میرا خواب بھی ہے۔ جب گھر میں معذوری یا بیماری آجائے تو مالی طور پر کمزور افراد مزید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کربلا گامے شاہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہونے والے ایک نوجوان کو سکوتی فراہم کرنے کا ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری پر شیخ وقاص اکرم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا
حکومتی وسائل کا صحیح استعمال
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس پہنچ رہے ہیں جو برسوں سے ریاست کے در پر دستک دے رہے تھے۔ اب ریاست کا رخ عوام کی طرف ہے۔ اگر حکومت چاہے تو اس کے پاس وسائل ہیں جو ضرورت مندوں تک پہنچا سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اقتدار دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم سوتیلے باپ کو عدالت نے کیا سزا دی؟
صحت کی سہولیات کا بہترین نظام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں کے بار بار دورے کرنے کی ضرورت کے سوال پر کہا کہ سی ایم کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دفتر میں بیٹھنا نہیں، بلکہ عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کا حال جاننا ہے۔
ریاست کی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر بچے کی ضروریات کا خیال رکھے۔ ریاست کے وسائل طاقتوروں کے لیے نہیں بلکہ کمزور لوگوں کے لیے ہونے چاہیئیں۔ ریاست کو ان کی آواز بننا چاہیے جن کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔