پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز کا بڑا مطالبہ پورا کردیا

پی ایس ایل فرنچائز کا اہم مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ای او پاکستان سپر لیگ سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے پی ایس ایل کے انتظامی معاملات الگ کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا 9 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان
نئے پیپر ورک کی تیاری
تفصیلات کے مطابق سلمان نصیر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے نام سے پیپر ورک تیار کر لیا گیا ہے۔
پی ایس ایل سیزن ٹین کا اعلان
سلمان نصیر کے مطابق، پی ایس ایل سیزن ٹین کے بعد کمپنی کے خدو خال کا اعلان کر دیا جائے گا۔