پی ٹی آئی کی 2 خواتین رہنما گرفتار

گرفتاری کی اطلاعات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی دو خواتین رہنماوں کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت خارج ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
تفصیلات
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ "جنگ" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالیہ حمزہ کے ساتھ پی ٹی آئی کی کارکن شمیم آفتاب کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
منتقلی
راولپنڈی پولیس نے عالیہ حمزہ اور شمیم آفتاب کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔