تحریک انصاف کی رہنما نے گرفتاری کی تردید کر دی، معاملہ کیا ہے ؟ تفصیلات جانیے

سیمابیہ طاہر کی بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر نے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے بیرون ملک خاموشی سے شادی کر لی ، دولہا کون؟ جانئے
پولیس کی کارروائی
"جنگ" کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہماری کارکن کو حراست میں لیا جسے چھڑانے عالیہ حمزہ تھانے گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ شاہین شاہ آفریدی بولرز میں پہلے نمبر پر آگئے
عالیہ حمزہ اور کارکن کی حراست
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔ عالیہ حمزہ کے ساتھ پی ٹی آئی کارکن شمیم آفتاب کو بھی حراست میں لے کر ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
کنونشن کی اجازت
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے بغیر اجازت کنونشن منعقد کیا گیا تھا۔