گوری خان کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں جعلی پنیر کھلانے کا الزام، ٹیم کا ردعمل آگیا

بھارت میں پنیر کی حقیقت کا تیسٹ
ممبئی (آئی ا ین پی) بھارت میں آج کل یوٹیوبرز کی جانب سے مختلف ریسٹورینٹس میں پنیر کے اصلی یا نقلی ہونے کا ٹیسٹ کیے جانے کا ٹرینڈ عام ہے۔ اسی تناظر میں ایک بھارتی یوٹیوبر نے دعوی کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے مشہور اور مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں کسٹمرز کو جعلی پنیر کھلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مریض کا غلط علاج کرنے پر ہسپتال کو 114 ارب روپے کا جرمانہ
یوٹیوبر سارتھک کے تجربات
یوٹیوبر سارتھک نے مختلف اسٹارز کے ریسٹورینٹس میں کھانا کھایا، جن میں ویرات کوہلی، شلپا شیٹی، اور بوبی دیول شامل ہیں۔ اس یوٹیوبر کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ کے نتیجے میں متعدد فنکاروں کے ریسٹورینٹس میں بننے والے کھانے ان کے ٹیسٹ پر پورا اترے، جبکہ گوری خان کے ریسٹورینٹ میں پنیر کے اصلی ہونے کا ٹیسٹ کرتے ہوئے یوٹیوبر نے دعوی کیا کہ یہ پنیر نقلی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
یوٹیوبر کی جانب سے انسٹا اکاﺅنٹ پر شیئر کردہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس پر گوری خان کے ریسٹورینٹ کو بھی اس تنازع میں کود کر اپنی گواہی دینی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ پنیر کے اصل یا نقل ہونے کا ثبوت نہیں دیتا، ہمارے ڈشز میں سویا پر مبنی اجزا شامل ہوتے ہیں، اس لیے رنگ کی تبدیلی ایک متوقع ردِ عمل ہو سکتا ہے۔ ہم اپنے پنیر اور تمام اجزا کے خالص ہونے پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں۔