باڈی شیم کرنے پر کرشمہ تنا آگ بگولہ ‘ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو کرارا جواب دیدیا

کرشمہ تنا کا جاندار جواب
ممبئی (آئی ا ین پی) بھارتی اداکارہ کرشمہ تنا نے ایک فیشن شو میں اپنی ریمپ واک کی ویڈیو میں لو ہینڈلز (پیٹ کے قدرتی ابھار) کی نشاندہی کرنے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر کو منہ توڑ جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
فیشن شو کی ویڈیو
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرشمہ ریمپ واک پر ایک خوبصورت سفید فِش ٹیل لہنگا اور کورسیٹ طرز کے بلاز میں ملبوس پر اعتماد انداز میں جلوہ گر ہوئیں، لیکن انفلوئنسر اور کچھ انٹرنیٹ صارفین نے ان کے پیٹ کے قدرتی ابھار پر توجہ مرکوز کی۔ انفلوئنسر نے کرشمہ کی ایک ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ "وارڈروب میں خرابی یا اسٹائل کی غلطی؟ یہاں کیا ہو رہا ہے؟"۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ دھماکا: زخمی رکشہ ڈرائیور نے آنکھوں دیکھاواقعہ بیان کردیا
منفی تبصروں کا جواب
ان کا مزید کہنا تھا کہ تنگ کپڑے اسٹائلش نہیں ہوتے کیونکہ بری اسٹائلنگ ہے، اسکرٹ تنگ ہے اور اس کی وجہ سے کرشمہ کا پیٹ باہر نکلا ہوا لگ رہا ہے۔ وہ یقینا یہ ڈریس پہن کر بہت بے چین ہوئی ہوں گی۔ جس پر اداکارہ نے ریل کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "آپ لوگوں کے پاس بہت فارغ وقت ہے اور کہنے کے لیے بہت زیادہ منفی باتیں۔"
مثبت رہنے کی اپیل
کرشمہ نے مزید کہا کہ "خدارا سوشل میڈیا کو لوگوں کو نیچا دکھانے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کریں اور مثبت رہیں۔"