چیچہ وطنی میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق، حیران کن انکشاف
مبینہ تشدد کا واقعہ
چیچہ وطنی (ویب ڈیسک) چیچہ وطنی میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: سکول وین حادثے میں 2 بچے جاں بحق ، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
تفصیلات
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے پر اپنے شوہر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی بڑی مصیبت میں پھنس گئے، مقدمہ درج ہو گیا
وجہ
پولیس نے بتایا کہ شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی خان نے خیبر پختون خوا میں حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کر دی
تشدد کا نتیجہ
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
موت کی تحقیقات
پولیس کے مطابق شوہر کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی.








