چیچہ وطنی میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق، حیران کن انکشاف

مبینہ تشدد کا واقعہ
چیچہ وطنی (ویب ڈیسک) چیچہ وطنی میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: حلف نہ اٹھانے پر مراد سعید کی رکنیت ختم نہیں ہو گی، قانون میں گنجائش موجود ہے، مجیب الرحمان شامی
تفصیلات
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے پر اپنے شوہر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے میچ سے بہت کچھ سیکھا، اگلے میچ میں بہتر پرفارمنس دیں گے:نسیم شاہ
وجہ
پولیس نے بتایا کہ شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست مونٹانا ایئر پورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا
تشدد کا نتیجہ
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
موت کی تحقیقات
پولیس کے مطابق شوہر کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی.