پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا امکان

ہیٹ ویو کا خدشہ
لاہور ( آئی این پی) پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ہیٹ ویو کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن نے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ون موٹروے پر مسافر بس کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، ہلاکتیں
محکمہ سکول ایجوکیشن کی سمری
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم جون سے چھٹیاں دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھی بھجوا دی۔ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر ووٹو کا کہنا تھا کہ سکولوں میں ہیٹ ویو کی وجہ سے جلد بھی چھٹیاں دی جا سکتی ہیں۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھیجوائی جا چکی ہے، چھٹیاں جلد دینے یا نہ دینے کا حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان فرار ہو گیا، لیکن کیسے؟ حیران کن انکشاف
والدین کی تشویش
والدین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے خدشہ کے باوجود تاحال سکولوں کے اوقات کار میں کمی نہیں کی گئی۔ حکومت کو چاہیے کہ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار میں فوری کمی لائے۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بھی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے۔
اساتذہ کی مشکلات
اساتذہ کے مطابق چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان تاخیر سے کرنے سے نصابی سرگرمیوں کا ٹائم ٹیبل بنانے میں مشکلات درپیش ہیں۔