سالوں بعد پی آئی اے سے جرمانہ ریکور کر لیا گیا

پی آئی اے پر جرمانہ عائد
اسلام آباد(آئی این پی ) مسابقتی کمیشن نے پی آئی اے سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ریکور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کمزور ہو چکے ہیں، جو ریاست اور حکومت کیلئے فائدہ مند ہے، ماجد نظامی کا تجزیہ
خصوصی اختیارات کا استعمال
پی آئی اے کے اکاوئنٹ منجمد کرنے کے خصوصی اختیارات استعمال کیے گئے۔ مسابقتی کمیشن نے پی آئی اے پر 2009 میں ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا یہ جرمانہ 2008 میں حج کرایوں میں 80 فیصد اضافے پر کیا گیا تھا۔ پی آئی اے نے مسابقی کمیشن کے آرڈر کیخلاف عدالت سے اسٹے آرڈر لیا تھا۔
عدالتی کارروائی
سی سی پی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے معاملہ کمپٹیشن ایپلیٹ ٹریبونل بھجوایا تھا، ٹریبونل نے پی آئی اے کے وکیل کی مسلسل عدم پیروی پر اپیل خارج کر دی۔ اپیل خارج ہونے پر کمپٹیشن کمیشن نے پی آئی اے سے جرمانہ ریکور کیا۔