بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان

موسمی خرابی کے باعث پروازوں کی منسوخی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛ بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت کا ریکارڈ پیش، نیب پراسیکیوٹر نے وقت مانگ لیا

پروازوں کی تفصیلات

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے سکردو گلگت کی 12 پروازیں اور اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے سکردو کے لئے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہرے ٹیکس معاہدوں کی متوازن تشریح کی جائے: سپریم کورٹ

پروازوں کی تعداد اور اثرات

سکردو کیلئے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 آج نہیں ہوں گی۔ اسلام آباد سکردو کی نجی ایئر کی 2 پروازیں پہلے تاخیر کا شکار ہوئیں اور پھر منسوخ ہو گئیں۔ اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شام کی حکومت گرانے والے ابو محمد الجولانی کون ہیں؟

مسافروں کی مشکلات

ذرائع کے مطابق موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں تاخیر ہوئیں جبکہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں سیاح پریشان اور شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔

موسم کی حالت

دوسری جانب سکردو میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم انتہائی ناخوشگوار ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ گلگت میں بھی بادلوں اور بارش کی وجہ سے موسم متوازن نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...