کامیاب مذاکرات کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم
کراچی(آئی این پی) گڈز ٹرانسپورٹرز نے 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور دیگر کنٹینرز ٹرمینلز پر کام شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا بیان دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا، ترجمان دفتر خارجہ
حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات
تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں بندر گاہوں پر کارگو کلیئرنس اور لوڈنگ ان لوڈنگ بحال ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں “پھسلن سے بچاؤ فارمولا” کامیاب، ارکان نے دوسروں کا ووٹ باکس میں ڈالا ، مقامی صحافی کا دعویٰ
ٹرانسپورٹرز کے مسائل اور مستقبل کی نوید
ٹرانسپورٹ گڈز ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز حکومت سے شہر میں حادثات کی روک تھام چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال کے مسائل ایک دن میں حل نہیں ہوسکتے اور 15 ہزار گاڑیوں کی فوری اپ گریڈیشن ممکن نہیں۔
گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کے اقدامات
انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے لئے وقت کا مطالبہ تھا، اور حکومت نے پکڑی گئی گاڑیوں کو چھوڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہم ہر ہفتے اپ گریڈڈ گاڑیوں کی رپورٹ حکومت کو دیں گے۔