5 فلموں کا بزنس 2200 کروڑ، بالی وڈ اداکار جس نے کمائی میں رنبیر، الو ارجن کو بھی پیچھے چھوڑدیا

ممبئی کا منظر
گزشتہ سالوں کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور رجنی کانت جیسے سپر سٹارز نے باکس آفس پر راج کیا اور ان کی فلموں نے کھڑکی توڑ کمائی۔
یہ بھی پڑھیں: آج کل لڑکیوں کی زبانیں بہت لمبی ہیں، شوہروں سے کنٹرول میں رہ کر بات کریں: اسما عباس
ایک غیر متوقع ستارہ
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک سٹار ایسا بھی ہے جو معروف نہ ہونے کے باوجود فلموں کی آمدنی میں کئی بڑے سٹارز کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہا؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اداکار کو بھارت کے سب سے چھوٹے اداکار (indian shortest actor) کے طور پر بھی جانا جاتا ہے کیوں کہ ان کا قد صرف 4 فٹ 8 انچ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپپو A3 مڈ رینج سمارٹ فون، پرفارمنس اور بہترین ڈیزائن کے ساتھ
جعفر صادق کا تعارف
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ جعفر صادق 5 سال سے بھارتی انڈسٹری کا حصہ ہیں، جعفر صادق شروعات میں تامل انڈسٹری میں ڈائریکٹرز کی پہلی پسند بن کر ابھرے۔
یہ بھی پڑھیں: کرناک مندر دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہبی عمارتوں کا مجموعہ ہے،مندر کے 3حصے بند ہیں، دروازے کے دونوں طرف فرعون بادشاہوں کے دیو ہیکل مجسمے تھے
کیریئر کا آغاز
جعفر صادق نے بطور ڈانسر کیریئر کا آغاز کیا اور پھر اداکار کمل ہاسن کی فلم ’وکرم‘ میں ایک چھوٹے سے کردار سے انڈسٹری میں قدم جمائے، اس فلم کی کامیابی سے جعفر صادق کو شہرت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا نارتھ نے وادیِ تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے ہونیوالے زخمیوں کی عیادت کی
رجنی کانت اور بالی وڈ میں داخلہ
جعفر صادق کو رجنی کانت کی فلم ‘جیلر‘ میں دیکھا گیا جو ان کی پہلی فلم سے بھی زیادہ ہٹ رہی۔ 2023 میں انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے بالی وڈ میں اینٹری دی اور ان کی آخری آن سکرین فلم ’بے بی جوہن‘ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود
کردار اور کامیابی
اپنے مختصر فلمی کیریئر میں جعفر صادق کو ولن اور گینگسٹرز جیسے کرداروں کے طور پر جانا جاتا ہے، اگرچہ جعفر صادق نے فلموں میں مختصر کردار نبھائے لیکن ان کی فلمیں بزنس کے لحاظ سے کافی کامیاب رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خضر افضال کو بطور ڈی جی سپورٹس پنجاب تعینات ہونے پر ایپکا ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے عہدیداران کی مبارکباد
باکس آفس کے حیران کن اعداد و شمار
ان کی پہلی فلم ’وکرم‘ نے عالمی سطح پر 414 کروڑ بھارتی روپے، رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے 650 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس کے بعد جعفر صادق کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’جوان‘ نے بھی بزنس کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 1150 کروڑ بھارتی روپے کمائے، مجموعی طور پر ان کی 5 فلمیں باکس آفس پر اب تک 2200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔
سپر سٹارز کا مقابلہ
اس عرصے کے دوران پربھاس، رجنی کانت، سنی دیول یا رنبیر کپور جیسے سپر سٹارز کی فلموں نے بھی باکس آفس پر اتنا زیادہ بزنس نہیں کیا۔ یاد رہے کہ آج بھی ان سب اداکاروں میں سر فہرست کنگ شاہ رخ خان ہیں، جن کی 2023 میں 3 فلمز ریلیز ہوئیں ، ان فلموں کا مجموعی بزنس 2600 کروڑ روپے تھا۔