ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن آج کل کہاں اور کیا کر رہے ہیں؟

ہلک ہوگن کی بیئر کی کامیابی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈبلیو ڈبلیو ای کے عظیم ریسلر ہلک ہوگن نے رنگ سے باہر بھی کامیابی کی نئی راہیں نکال لی ہیں اور ان کی لانچ کردہ "ریئل امریکن بیئر" اب امریکہ کے معروف اسٹور وال مارٹ میں دستیاب ہے۔ یہ بیئر جون میں متعارف کروائی گئی تھی اور اب اسے آٹھ امریکی ریاستوں فلوریڈا، الی نوائے، آئیڈاہو، مشی گن، میسوری، نیو یارک، اوہائیو اور وسکونسن میں وال مارٹ کی شیلف پر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں طلاق کی شرح کس ملک میں سب سے زیادہ ہے، حیران کن انکشاف
ہلک ہوگن کی رائے
فوکس نیوز کے مطابق ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری بولیا ہے۔ انہوں نے کہا "امریکیوں کو ایک اصل امریکن بیئر کا حق حاصل ہے، اور اب وہ یہ بیئر امریکہ کے سٹور وال مارٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم نے ایک ایسی بیئر بنائی ہے جو امریکی تہواروں، کھیلوں، ریسنگ، گرِل پارٹیوں اور خاندانی میل جول کے لیے موزوں ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ،خاتون سمیت 11افراد جاں بحق
شراکت داری کا مقصد
ریئل امریکن بیئر کی سی ای او ٹیری فرانسس کے مطابق "وال مارٹ کے ساتھ یہ شراکت داری ایک بڑا قدم ہے، جو اس بیئر کو لاکھوں مزید امریکیوں تک پہنچائے گی۔ یہ محض تیز فروخت کے بارے میں نہیں بلکہ ایک یادگار امریکن برانڈ بنانے کی کوشش ہے۔"
ریئل امریکن بیئر کی مقبولیت
ریئل امریکن بیئر اس وقت 23 ریاستوں میں دستیاب ہے اور یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی آفیشل بیئر ہے۔ یہ بیئر صرف سیموئل ایڈمز سے پیچھے ہے اور امریکہ کی دوسری سب سے مقبول لائٹ بیئر سمجھی جا رہی ہے۔ اس کا نام ہلک ہوگن کے مشہور اینٹری اینتھم "ریئل امریکن" سے ماخوذ ہے۔