عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے: اعظم سواتی
اعظم سواتی کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو یہ کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل گھاس چرنے چلی گئی ہے، عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لئے بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے ارادے ظاہر کردیے
میڈیا سے بات چیت
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لئے بات کریں گے، میں باقاعدہ بات چیت کے لئے سابق صدر مملکت عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر مدعی سچ بولے تو فوجداری مقدمات میں کوئی ملزم بھی بری نہ ہو؛ سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
عارف علوی کی آمد
اعظم سواتی نے کہا کہ عارف علوی نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ آئندہ ہفتے آرہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی وزراءبیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں: شرجیل میمن
ماضی کے دعوے
یاد رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں دسمبر 2022 میں جنرل عاصم منیر کے تقرر کے بعد رابطہ کرنے کا ٹاسک دیا تھا تاکہ مذاکرات کے دروازے کھولے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: صبح سویرے کمیونٹی باتھ روم استعمال کرنے کے لیے کئی بار انتظار کرنا پڑتا ہے، روز نیا کپتان ہوتا ہے اور ہارنے والا کپتان جیتنے والی ٹیم کو ٹھنڈی ٹھار بوتل پلاتا ہے۔
ڈیل کی حقیقت
اعظم سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ملاقات کے بعد انہوں نے جنرل عاصم منیر کے قریب سمجھے جانے والے ’ڈاکٹر تنویر‘ (جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد ہیں) سے رابطہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ چند منٹ کی چہل قدمی کے 5 بہترین فوائد جو شاید آپ کو معلوم نہیں
سلمان اکرم راجا کا ردعمل
تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا میرے علم میں نہیں۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی بات اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات نہیں ہوتی تب تک کچھ نہیں کہہ سکتے۔
ملاقات کے اثرات
انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہوگی، اسی لئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام برقرار رہے، ملاقات کے بعد پتہ چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں۔








