بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیٰحدگی کا بیان دیا ہے، وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کا بیان

حجرہ شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس بیان کی تائید کرتا ہوں کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیٰحدگی کا جو بیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 1400 سے زائد وٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف

تعزیتی ملاقات

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ محمد مقیم سید اعجاز علی گیلانی کی وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کے لیے حجرہ شاہ پہنچے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے سجادہ نشین سید اسد علی گیلانی، سید حیدر علی گیلانی اور ایم این اے سید رضا علی گیلانی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا

زرعی ترقی پر زور

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شعبہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔ شفاف الیکشن ہوں گے تو پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

فلسطین کی صورت حال

انہوں نے فلسطین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیل جارحیت اور مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...