میرا باپ خلائی مخلوق تھا، ایلینز اس کے اعضا لے گئے” بیٹے نے والد کو بے دردی سے قتل کردیا

ٹیکساس میں ہولناک قتل
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 39 سالہ شخص جائمے ایڈریان کونٹریراس کو اپنے 74 سالہ والد وکٹر گیرارڈو کونٹریراس کے اندوہناک قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایلباسو پولیس کے مطابق ملزم پر اپنے والد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے اور اس کا جسم چاک کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی زلزلے آ رہے ہیں، نوبت سول نافرمانی کی کال تک کیوں پہنچی، سوال لاشیں ملنے کا نہیں عوام میں غم وغصے کا ہے، گیم کا ٹیمپو سلو کون کرے گا۔۔؟
دعویٰ کہ قتل کا ذمہ دار خلائی مخلوق
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کو دیے گئے بیان میں جائمے نے دعویٰ کیا کہ اس کے والد کی موت کی ذمہ داری خلائی مخلوق پر ہے جنہوں نے اُن کے جسم سے اعضا نکال لیے، اور یہ بھی کہا کہ اس کا والد "جنت میں ہے" کیونکہ وہ کوئی "غیر زمینی مخلوق" تھا۔ یہ ہولناک واقعہ 12 اپریل کو پیش آیا۔ مقتول کی لاش اُس کے دوسرے بیٹے وکٹر مارٹن کونٹریراس نے اس وقت دریافت کی جب وہ گھر پہنچا اور اندر سے بدبو محسوس ہوئی۔ اس نے والد کو خون میں لت پت چادر پر لیٹے پایا۔
مقتول کے جسم کی حالت
وکٹر گیرارڈو کونٹریراس کے جسم پر متعدد زخم، گلا کٹا ہوا، اور سر پر شدید چوٹوں کے نشان پائے گئے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق مقتول نے 5 اپریل کو ایک رشتہ دار کو فون کر کے بتایا تھا کہ جائمے دوبارہ "پاگل پن کا مظاہرہ" کر رہا ہے، اسے دھمکیاں دے رہا ہے، اور اُس کے پالتو جانوروں کو بھی مار چکا ہے۔ پڑوسیوں نے بھی جائمے کے غیر معمولی رویے کی تصدیق کی، جنہوں نے اُسے سڑک پر چیختے ہوئے دیکھا تھا۔