فہیمہ اعوان نے ماضی میں عید کے روز شوہر کے انتقال کی دردناک کہانی بیان کردی

فہیمہ اعوان کا ماضی کا دردناک واقعہ
لاہور: (آئی این پی ) پاکستانی اداکارہ فہیمہ اعوان نے ماضی میں عید کے روز شوہر کے انتقال کا دردناک واقعہ بیان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے نومولود بچوں کے اغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا،جنرل ہسپتال سے 2روز کا بچہ اغوا
بہت دردناک لمحہ
رپورٹ کے مطابق اداکارہ و ماڈل فہیمہ اعوان کے شوہر 2022ء میں عید الفطر کے پہلے روز انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہر عید پر ہم دکھی ہوجاتے ہیں، میری بیٹی خود کو کمرے میں بند کرلیتی ہے۔ فہیمہ اعوان نے کہا کہ وہ مکہ مکرمہ میں تھیں اور عبادت میں مشغول تھیں، جب انہیں شوہر کے انتقال کی خبر ملی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
نئے انداز میں عید منانے کا فیصلہ
فہیمہ اعوان نے بتایا کہ اس سال سے میں نے عید کو روایتی انداز سے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس پر عمل بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرپٹو انفلوئنسر نے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال ثاقب کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
عید کی تیاری
انہوں نے بیٹی سے کہا کہ اپنا پسندیدہ غرارہ نکالے، مہندی لگائے اور عید کی تیاری کرے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ پھر ہم عید کے دن تیار ہوئے اور گھر والوں کو باہر لے کر گئی۔ ہم گھومے پھرے اور خوب مزے کئے۔
زندگی کا سفر جاری
ماڈل فہیمہ اعوان نے کہا کہ دل اب بھی درد سے بھرا ہوا ہے لیکن زندگی کو ایک جگہ پر جامد نہیں کیا جا سکتا۔