مکہ مکرمہ سے 4 غیر ملکی گرفتار لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ افسوسناک انکشاف

مکہ مکرمہ میں فرضی حج ادارے کی سرگرمیاں

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج ادارے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 5 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

گرفتاریاں اور سیکیورٹی اقدامات

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی گشتی فورس نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 3 اور ایک یمنی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

سیکیورٹی فورس کے مطابق یہ تمام لوگ فرضی حج خدمات کے بارے میں سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلا رہے تھے، اور غیر ملکیوں کو حج کی خدمات کے گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے راغب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں دھماکہ، وزیر خلیل حقانی ہلاک

قانونی کارروائی

سیکیورٹی فورس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں سے کیس عدالت کو بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا

حج کے لیے پرمٹ کی ضرورت

واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام سے کہا ہے کہ حج کے لیے پرمٹ کا حصول لازمی ہے۔ پرمٹ کے حصول کے لیے یونیفائیڈ پورٹل ’تصریح‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہش مندوں سے درخواست کی ہے کہ حج امور کو بہتر بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حج پرمٹ کی شرط عائد کی گئی ہے تاکہ حج کے دوران مشکلات سے بچا جا سکے۔

خود آگاہی کی اہمیت

وزارت حج کے مطابق حج ویزے کے علاوہ کسی قسم کے ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور جو افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں ہوگا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزارت حج نے فرضی حج اداروں کے حوالے سے جعل سازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور سوشل میڈیا پر حج کے متعلق فرضی کمپنیوں کے ناموں سے جعل سازوں سے بیدار رہنے کے بارے میں بھی کہا ہے تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچ سکے۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...