کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا، نوٹس جاری

کپڑے نہ ملنے پر شہری کا دکاندار کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
کراچی (آئی این پی) شہر قائد میں شہری نے کپڑے وقت پر نہ دینے پر دکاندار کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں درخواست
شہری نے دکاندار سے تنگ آکر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے دکان کے مالک کو نوٹس جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا
دکاندار کی جانب سے وعدہ خلافی
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم وہ مختلف اوقات میں دکان جا کر بھی کپڑے نہیں لے سکا۔
ذہنی اذیت اور جرمانے کی درخواست
درخواست گزار نے مزید بتایا کہ کپڑے وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے اس کے بھائی کی منگنی کے لیے دوسرا لباس خریدنا پڑا۔ اس نے عدالت میں استدعا کی کہ وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور ذہنی اذیت کے عوض بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔