بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے بری، احتساب کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی

احتساب کمیٹی کی رپورٹ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی پر مبینہ کرپشن کے الزامات اور اختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے احتساب کمیٹی کی رپورٹ سامنے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: شہری کے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
الرزامات سے بری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رکن احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ کی 7 صفحات مشتمل رپورٹ میں سپیکر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ دے کر الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئرفورس کے زیر زمین مرکز سے حملوں کی کمانڈ: ایران پر اسرائیلی حملوں کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟
رپورٹ کی تفصیلات
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپیکر بابر سلیم سواتی پر لگائے گئے الزمات ثابت نہیں ہو سکے، سپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر 3 کروڑ روپے کی ادائیگی میں سپیکر کا کوئی کردار نہیں تھا، بحیثیت سپیکر بابر سلیم سواتی کا آسٹریلیا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا ضروری تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر، 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
ملازمین کی بھرتیاں
رپورٹ میں کہا گیا کہ کلاس فور ملازمین کو روزگار تبادلے کے دفتر کی سفارش پر بغیر اشتہار قوائد کے مطابق بھرتی کیا گیا، سپیشل سیکرٹری سمیت تمام تقرریاں اور ترقیاں قانون کے مطابق ہوئیں، اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام تقرریاں اور ترقیاں ڈی پی سی کی سفارشات پر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کردیا گیا
جوابدہی کا معاملہ
احتساب کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپیکر اپنے عہدے کے لحاظ سے اسمبلی کے سامنے جوابدہ ہیں نہ کہ کمیٹی کے سامنے۔
یہ بھی پڑھیں: T Karachi Traders Approach High Court to Halt Islamabad Protests
الزامات اور انکوائری
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی پر کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام لگایا تھا، سپیکر نے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے خود انکوائری کیلئے پارٹی کمیٹی کو خط لکھا تھا، کمیٹی نے اعظم خان سواتی سے الزامات کے ثبوت طلب کئے تھے۔
تحقیقی رپورٹ کی ترسیل
ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو ارسال کر دی گئی ہے۔