پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی

پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویب سائٹ پر باضابطہ اشتہار شائع کرکے نئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی۔
کوچ کی قابلیت اور تجربہ
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ بورڈ قومی یا ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کا کم از کم 10 سال کا تجربہ رکھنے والے لیول تھری کوالیفائیڈ کوچ کی تلاش میں ہے۔
عاقب جاوید کی تقرری
سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو گزشتہ سال نومبر میں عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا جب گیری کرسٹن نے دورہ آسٹریلیا سے عین قبل عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
توسیع اور مستقبل کی ممکنہ تبدیلیاں
عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر ترقی دی گئی کیونکہ جیسن گلیسپی نے بھی کرکٹ بورڈ سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر عاقب جاوید کی میعاد آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ساتھ ختم ہونے والی تھی لیکن انہیں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے توسیع کردی گئی تھی۔
ہائی پرفارمنس سینٹر کا ڈائریکٹر
عاقب جاوید کو پاکستان کے کرکٹ سیٹ اپ میں جگہ مل سکتی ہے کیونکہ وہ ہائی پرفارمنس سنٹر کا ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے لیے کرکٹ بورڈ نے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر کا عہدہ ندیم خان کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوا تھا.