دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 98 آئس بھرے کیپسول برآمد

منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں
لاہور(آئی این پی)اینٹی نار کوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی حکمران جماعت کی خصوصی دعوت، مریم نواز چین کا دورہ کرنیوالی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی
بڑے پیمانے پر منشیات کی برآمد
ترجمان اے این ایف کے مطابق 9مختلف کارروائیوں میں 94لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 75.750کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 98آئس بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ایک بار پھر پاک وہیلز کار میلہ، مقام اور اوقات کار بھی سامنے آگئے
تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت
حطار روڈ ہری پور میں کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 200گرام چرس برآمد ہوئی جس نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاید اب پی ٹی آئی کبھی بھی احتجاج کی کال نہ دے سکے ، رانا ثنا اللہ
مختلف مقامات پر کارروائیاں
سپر ہائی وے کراچی کے قریب ایک ملزم کے سامان میں چھپائی گئی 54کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ فیصل آباد روڈ جھنگ کے قریب ایک اور کارروائی میں 10.8کلو چرس برآمد کی گئی۔ کھنہ پل اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوٹرل وینیو سے متعلق کل فیصلہ ہو جائے گا، محسن نقوی
بلوچستان اور جہلم میں کارروائیاں
بلوچستان میں زیرو پوائنٹ پسنی کے قریب ایک گاڑی سے 6کلو آئس برآمد ہوئی، جس میں ملوث 2ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ جڑا روڈ جہلم کے قریب کارروائی میں دو ملزمان سے 2.4کلو چرس اور 1کلو آئس برآمد کی گئی۔
مزید تحقیقات
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 2.4کلو چرس ملی، جبکہ کہوٹہ روڈ اسلام آباد پر ایک موٹرسائیکل سوار سے بھی 2.4کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے。