پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں، حیدر مہدی، عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کا علیمہ خان اور بشری بی بی پر الزامات
لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور بشری بی بی کا پی ٹی آئی قائدین کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام حقائق بیان کریں گے کہ پارٹی کو کہا لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 سے 2.5 ماہ بعد جنید اکبر کا حال میرے سے بھی برا ہو گا، جنید اکبر جی حضوری والا آدمی نہیں ہے، علی امین نے بھی ایسا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آٹو ٹیون کے بغیر وہ گلوکارہ نہیں: آئمہ بیگ اور سارہ رضا کا ایک دوسرے سے سامنا، آٹو ٹیون کے استعمال کو ‘باعث شرم’ کیوں قرار دیا؟
علیمہ خان کا سوشل میڈیا کنٹرول
نجی ٹی وی کے مطابق انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں۔ حیدر مہدی اور عادل راجہ بھی ان کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں۔ علیمہ خان غیرانسانی رویہ اپناتی ہیں اور ان کی زبان آگ اگلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چپ رہنے کا وقت گزر گیا ہے اور اب خاموش نہیں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں اینٹی مائیکروبیل ریزیسٹنس کے حوالے سے خصوصی سیمینار ، ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت
شکایات اور پارٹٰی کی اندرونی سیاست
شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 فروری تک میں پی ٹی آئی میں ہیرو تھا، لیکن بانی سے پہلی ہی ملاقات میں میرے خلاف شکایات کا پینڈورا بکس کھولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کچھ لوگوں نے اندر اور کچھ نے باہر کردار ادا کیا۔ ایک یوٹیوبر نے ان کے خلاف وی لاگ بنایا جبکہ علیمہ خان نے یوٹیوبرز کو بلا کر ان کے خلاف کان بھرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
پارٹی میں گروپ بندی اور علیمہ خان کی شکایات
انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ تو علیمہ خان کے گروپ کا حصہ بننے کی کوشش کی اور نہ ہی بشری بی بی کے گروپ کا۔ علیمہ خان نے ان کے خلاف گالم گلوچ کی ویڈیوز بھیجی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے ان سے قطعی تعلق توڑ دیا۔ بانی پی ٹی آئی کو شکایت کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ پارٹی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 63 اے تشریح سے متعلق نظرثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری
امداد، گالیاں اور پارٹی میں مسائل
شیر افضل مروت نے کہا کہ امریکہ سے آنے والی امداد کی بھی دیکھ بھال علیمہ خان کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں 3 بار پارٹی سے نکالے جانے کا سامنا علیمہ خان کی وجہ سے کرنا پڑا۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ کسی دن بول لیں، بہت ساری چیزیں بتانا چاہتا ہوں۔
پارٹی میں میرٹ اور دیگر رہنماؤں کی خاموشی
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب اور دیگر سب ڈرتے ہیں، کسی کی جرات نہیں کہ گالی کا جواب دے سکیں۔ بیرسٹر گوہر کو گالیاں دینے والا سوشل میڈیا بھی علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے۔ اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں میرٹ پر فیصلے نہیں ہو رہے، اور بانی کے رشتہ دار ہمارے لیڈر نہیں ہو سکتے۔