روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور جین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے
روانڈا کے وزیر خارجہ کا پاکستان دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف
استقبال کا عمل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے حکام اور روانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کون ہوگا امریکہ کا نیا صدر؟ ٹرمپ اور کملا میں کانٹے کا مقابلہ
ملاقاتیں اور رسمی سلسلے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ’کوبرا وزارتی اجلاس‘ کی صدارت کریں گے
ہائی کمیشن کا افتتاح اور کاروباری بات چیت
مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، اور اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
دورے کی اہمیت
یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے。








