بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈوجام کے سیلاب متاثرین کو گھروں کا تحفہ دے دیا

بلاول بھٹو زرداری کا ٹنڈوجام کا دورہ
کراچی (آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈوجام کے سیلاب متاثرین کو گھروں کا تحفہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مزید 2 ممالک آئندہ سال شینگن ممالک کا حصہ بننے کو تیار
خواتین کے حقوق پر توجہ
سیلاب متاثرین کو گھروں کی فراہمی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مالکانہ حقوق خواتین کے نام کیے ہیں تاکہ ان کی پوری نسل ترقی کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی
نابینا بچوں کے لیے اقدامات
بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈوجام میں دورے کے دوران نابینا بچوں کی رہنمائی کے لیے بنائے گئے ٹریک، اسکول اور ڈسپنسری کا جائزہ بھی لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ودیا بالن نے بھول بھلیاں 2 میں کام نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا
منتخب نمائندوں کو ہدایات
انہوں نے منتخب نمائندوں کو سیلاب متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مقامی خواتین کی شکایات
مراد علی شاہ اور شرجیل انعام میمن کے ہمراہ خواتین کے مسائل سننے والے بلاول بھٹو کی گفتگو کے دوران دلچسپ صورتحال بھی پیدا ہوئی۔ مقامی خواتین نے وڈیروں کی جانب سے مٹی اٹھانے پر اعتراض کی شکایت کی تو بلاول نے پوچھا کون سے وڈیرے؟ خواتین نے ہنستے ہوئے کہا جو بیٹھے ہیں یہ نہیں ہیں۔