پی سی بی نے 4 ماہ گزرنے کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے، جیسن گلیسپی کے انکشاف نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا
جیسن گلیسپی کا انکشاف
سڈنی (آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال ان کے واجبات ادا نہیں کیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف سخت اقدام
کوچنگ کے تجربات کا ذکر
اس خبررساں ایجنسی کے مطابق مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن گلیسپی نے پاکستان کوچنگ کے تجربات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے تاحال ان کے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتی ترقی کے لیے انڈسٹری کا نیا سروے کرانے کا فیصلہ، ہنرمند پروگرام کے تحت 1لاکھ80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ کا نیا اور منفرد ریکارڈ قائم
بورڈ کے فیصلوں پر تنقید
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے یکطرفہ فیصلوں نے انہیں مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ محمد رضوان کو بطور کپتان بنانے جیسے حیران کن فیصلے کیے گئے جس کا نقصان ٹیم کو ہوا، پاکستان کرکٹ ایک جنون کے چکر میں پھنس چکی ہے۔
کوچنگ کا مختصر دور
اپریل 2024 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے آسٹریلوی کرکٹر و کوچ جیسن گلیسپی نے دسمبر 2024 میں استعفیٰ دیدیا تھا۔ انہوں نے اپنے مختصر دور میں وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔








