سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ

سکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار سکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی طارق مسعود پر فائرنگ کی اطلاعات کی حقیقت سامنے آگئی
منسوخ پروازوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ لاہور سے گلگت کے لئے قومی ایئر کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہو سکا ، براڈ کاسٹرز پریشان
پہنچنے والی پروازیں
اسلام آباد سے قومی ایئر لائن کی گلگت کی سکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ایئرلائن کی لاہور اسلام آباد سے سکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کے لئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں نظر بند سابق ایم این اے علی وزیر پر سکھر میں مقدمہ درج
موسمی اثرات
گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکیں۔
غیر ملکی پروازیں بھی متاثر
آج دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کے لئے غیر ملکی ایئر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔