سونو سود نے بالی ووڈ میں کامیابی کا نسخہ بتا دیا

سونو سود کا بالی ووڈ میں کامیابی کا نسخہ
ممبئی (آئی ا ین پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سونو سود نے بھارتی فلمی نگری میں کامیابی حاصل کرنے کا نسخہ بتا دیا۔
اداکار بننے کا سفر
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سونو سود نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آپ کی پہچان کئی مرتبہ رد کیے جانے اور لمبے انتظار کے بعد حاصل ہوتی ہے۔ کامیابی کے لیے پانی میں سانس کو کئی دیر تک روکنا پڑتا ہے۔ جب آپ اداکار بننے کے لیے ممبئی آتے ہیں تو آپ کو کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ناکام ہونے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔
انتظار کا صبر
سونو سود نے کہا کہ بالی ووڈ میں انتظار کی کوئی حد نہیں اور یہ بہت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ آپ کو چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے اور تحمل مزاجی سے اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے۔
ناامیدی کے لمحات
ان کا کہنا ہے کہ مجھے کئی بار مسترد کیا گیا لیکن میں نے اپنی باری کا انتظار کیا اور خود کو ثابت قدم رکھا۔ سونو سود نے اپنے کیرئیر سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اوپر آﺅں اور کہوں کہ میں زندہ ہوں۔