اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اختر مینگل کا عدالت جانے کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کے اہم نکات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
دھرنا اور عوامی امنگیں
سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔
پٹرول کی قیمت میں بچت پر تنقید
اختر مینگل نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے، چندے سے یتیم خانے چلتے ہیں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔