بیوی کی تلاش میں سرگرداں شوہر کو واٹس ایپ سٹیٹس پر ایسی ویڈیو نظر آگئی کہ ہوش اڑ گئے

گمشدہ بیوی کا حیران کن انکشاف

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک 40 سالہ شخص کی بیوی کی گمشدگی کا معاملہ اُس وقت حیران کن رخ اختیار کر گیا جب شوہر نے اُسے تاج محل میں ایک اجنبی مرد کے ساتھ واٹس ایپ ویڈیو میں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی نے جواب جمع کروانے کیلئے کمیشن سے وقت مانگ لیا

شکایت اور تحقیقات کا آغاز

خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق شوہر شاکر نے اپنی بیوی انجم کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ روڑاور میں درج کروائی تھی۔ شاکر نے پولیس کو بتایا کہ وہ 15 اپریل کو ایک شادی سے واپس آیا تو گھر بند تھا اور اس کی بیوی انجم اپنے چار بچوں کے ساتھ غائب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گریجویشن تک طالبعلم دوسروں کی رضامندی ہی میں پناہ ڈھونڈتا ہے، اسے مختلف احکامات اور ہدایات کے گورکھ دھندے میں الجھا دیا جاتا ہے.

غائب ہونے کی تفصیلات

ایس ایچ او شیو شنکر گپتا کے مطابق شاکر کا کہنا تھا کہ گھر سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی غائب تھا۔ محلے والوں نے بتایا کہ انجم بچوں کے ساتھ کسی کو اطلاع دیے بغیر چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے: اسحاق ڈار

واٹس ایپ ویڈیو کا انکشاف

کئی دنوں کی تلاش کے بعد شاکر کے ایک رشتے دار کو ایک واٹس ایپ سٹیٹس ویڈیو میں انجم تاج محل میں ایک مرد کے ساتھ دکھائی دی۔ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو شاکر نے فوراً پہچان لیا جو اُسی تجارتی علاقے سے تعلق رکھتا تھا جہاں وہ کام کرتا ہے۔

موجودہ صورت حال

پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ انجم اور مذکورہ شخص کے درمیان تعلقات قائم ہو چکے تھے اور شاکر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں نے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...