ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

آئی سی سی کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر 2025 کی 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان کردیا جس کی قیادت قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکوز کی نجکاری کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی تشکیل
ڈان نیوز کے مطابق آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں شامل 4 ٹیموں سے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی 4، ویسٹ انڈیز 3، بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی 2،2 کھلاڑی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
فاطمہ ثنا کی قائدانہ صلاحیتیں
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی قیادت فاطمہ ثنا کو سونپی گئی ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان ویمنز ٹیم کو تمام پانچوں میچوں میں کامیابی دلوا کر ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنڈز میں کٹوتی، پاکستان سمیت 60 ممالک میں اقوام متحدہ کے عملے میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ
فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی
یاد رہے کہ فاطمہ ثنا نے نہ صرف بطور کپتان بروقت فیصلے لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ٹورنامنٹ میں ان کی بطور آل راو¿نڈر کارکردگی بھی بہترین رہی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 103 رنز بنائے اور 12 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.74 ارب ڈالر ہوگئے
آئی سی سی کے مطابق اہم کھلاڑی
آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا پاکستان کے لئے ٹورنامنٹ کے دوران ایک اہم کھلاڑی ثابت ہوئیں، جنہوں نے نہ صرف بیٹنگ میں رنز بنائے بلکہ باو¿لنگ کے شعبے میں اہم موقع پر ٹیم کے لئے وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑی
ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فاطمہ ثنا کے علاوہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی، نشتہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔ اسی طرح بنگلہ دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، عالیہ علین اور شنیل ہنری ٹیم میں شامل ہیں، سکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی رابعہ خان کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔