صدر اور وزیراعظم خود آ کر نہروں کی تعمیر کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کریں : ایاز لطیف پلیجو کا عوامی ریلی سے خطاب

سندھی قوم کے معاشی قتل کی سازش
بدین (این این آئی) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھو دریا سندھی قوم کی معاشی شہ رگ ہے، جسے بند کر کے سندھی قوم کا معاشی قتل کرنے کی سازش کے خلاف پورا سندھ سراپا احتجاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں کتنی شکایات آئیں اور کتنے فیصلے کیے گئے؟ وفاقی محتسب نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
احتجاجی ریلی کا انعقاد
6 کینالز منصوبے کے خلاف قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں نندو شہر میں تھرکول بائی پاس سے بس سٹاپ تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھودریا سندھی قوم کی معاشی شہ رگ ہے، جسے بند کر کے سندھی قوم کا معاشی قتل کرنے کی سازش پر عمل کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف سندھی عوام سراپا احتجاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں کتنی میٹنگز کیں؟ شیری رحمٰن نے حیران کن تفصیلات شیئر کر دیں
حکومت کی ناکامی اور مطالبات
عوام نے نہروں کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، مگر حکمران اب تک نہروں کی تعمیر کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف خود آ کر نہروں کی تعمیر کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کریں تاکہ سندھی قوم کی بے چینی ختم ہو، اور اس ناپاک منصوبے کی تشکیل پر سندھ کے عوام سے معافی مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے سے روک دیا
سندھ کے عوام کا مستقبل
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے عوام پاکستان کے خالق ہیں، مگر انہیں تیل، گیس، معدنیات، بندرگاہوں اور روزگار سے محروم رکھا گیا ہے۔ لاکھوں نوجوان ڈگریاں لے کر روزگار کے حصول کے لیے پریشان ہیں۔ انہیں روزگار دینے کے بجائے ان کا پانی چھین کر چولستان کے ریگستان آباد کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، جو سندھ کے 7 کروڑ لوگوں کے روزگار پر ناقابلِ برداشت حملہ ہے۔ اب جدوجہد صرف نہروں کے خاتمے تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ نوجوان اپنے تمام وسائل کی واپسی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اگر سندھودریا سے نہر نکالنے کی سازش بند نہ کی گئی، تو پھر سندھ کے عوام "دمادم مست قلندر" کریں گے۔
دیگر رہنماؤں کا موقف
اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے رہنماؤں حسین درس، خدا دنو شاہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔