معمولی جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کیساتھ ایسا سلوک کر دیا کہ جان کر روح کانپ اٹھے

خون سفید ہو گیا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی شاہ رگ کاٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ادارے گڈ گو رننس کی تر ویج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا ہانگ کانگ میں بین الاقوامی محتسب سربراہ اجلاس سے خطاب
واقعات کی تفصیلات
آن لائن کے مطابق، تھانہ فیکٹری کے علاقے خالدہ آباد میں بڑے بھائی نے جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی کی شاہ رگ کاٹ دی۔ جھگڑے کے دوران ملزم فخر نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھائی کا گلا کاٹ دیا۔
پولیس کارروائی
چھوٹا بھائی شہزاد شدید زخمی ہو گیا، اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ ملزم فخر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔