سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھاشا ڈیم کے حوالے سے اہم تجویز دیدی

لاہور میں راجہ پرویز اشرف کی اہم تجاویز
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھاشا ڈیم کے حوالے سے اہم تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کرسمس تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیک کاٹا
منصوبوں پر اعتماد کا فقدان
سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی منصوبہ چاروں بھائیوں کو اعتماد میں لیے بغیر مکمل نہیں ہونا چاہیے۔ کالاباغ ڈیم پر بھی کسی کو اعتماد میں نہ لیا گیا، پھر کسی سے یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ صوبوں میں اختلافات پیدا ہوگئے، حتیٰ کہ پچاس سال مکمل ہو گئے مگر کوئی آمر بھی اسے مکمل نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں: پیرو میں چینی سرمایہ کاری سے تیار کردہ بندرگاہ جو امریکی دفاعی ماہرین کے لیے تشویش کا باعث بنی
تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
وہ پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، چودھری اسلم گل، احسن رضوی، ڈاکٹر مبشر، آغا تقی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بھاشا ڈیم کی اہمیت
"این این آئی" کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھاشا ڈیم متبادل ہے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں، اسے مکمل کریں۔ ہم وفاق کو جوڑنے والے لوگ ہیں۔ کینالز منصوبے پر دانش کے ساتھ کام ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وفاق میں اتحاد میں ہے، اہم ایشو پر بات کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی ایک انتخابی جماعت ہے۔