بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی مزید کم کرنے کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے: بلال اظہر کیانی

بلال اظہر کیانی کا سندھ کے عوام کے لئے پیغام
جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے سندھ کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ کم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کے معاملے پر سیاسی، تکنیکی اور پالیسی سطح پر بات چیت کرنے کا عزم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ
حکومتی اقدامات اور عوامی ریلیف
جہلم کی تحصیل دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی میں مزید کمی کے حوالے سے یہ حکومت ایک بڑی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ فنکشنل نے دریائے سندھ بچاؤ تحریک کا اعلان کر دیا، کارکنوں کو احتجاج کے حوالے سے اہم ہدایات جاری
معیشت کی بحالی اور عوام کی خدمت
"این این آئی" کے مطابق بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 2022ء کی پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کو پٹری پر چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پیپلز پارٹی کے تعاون سے عوام کی خدمت کا سفر آگے بڑھے گا۔ وزیر مملکت ریلوے نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قومی اسمبلی میں یقین دہانی کا حوالہ دیا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے لندن میں داخلہ لے لیا
کسانوں کی ترقی کے لئے اقدامات
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کسانوں کے مفادات کی محافظ ہے۔ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ سندھ سمیت پاکستان بھر کے کسانوں کو کوئی نقصان ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف پورے پاکستان اور وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں کسانوں اور زراعت کی ترقی کے لیے تاریخی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ایک ہزار نوجوانوں کو چین بھجوایا ہے جنہیں جدید زراعت کی تربیت دی جائے گی، اور یہ ایک ہزار ماسٹر ٹرینرز زرعی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
نئے ترقیاتی منصوبے
دریں اثناء، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تحصیل دینہ میں نکودر چوک سے میرآباد تک ترقیاتی کام کے بعد بحال کی جانے والی سٹرک کا افتتاح بھی کیا۔