ٹریکنگ ڈیوائس پہنی بلی وائٹ ہاؤس میں داخل ہوگئی، صحافی بھی حیران پریشان

بلی کی حیرت انگیز داخلہ
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے پریس کانفرنس روم میں بلی کے داخل ہونے پر صحافی حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا
سیکیورٹی کی حساسیت
غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ سیکیورٹی کے اعتبار سے دنیا کی حساس ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے سخت سیکیورٹی انتظامات کے باوجود ایک بلی نا صرف وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئی بلکہ وہ پریس کانفرنس روم میں بھی پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بحرِ ہند میں ایک چھوٹے جزیرے پر پراسرار فضائی اور بحری ڈھانچے، کیا یہ بھارت کے نئے جاسوسی اڈے کا حصہ ہیں؟
سوشل میڈیا پر بلی کی مقبولیت
صحافیوں نے اس بلی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، بلی کا نام سوفی بتایا جارہا ہے۔ سوفی پریس کانفرنس روم میں اس وقت داخل ہوئی جب کچھ وقت پہلے پریس کانفرنس ختم ہوئی تھی۔
ٹریکنگ ڈیوائس کے ساتھ بلی
ایک صحافی نے اس حوالے سے بتایا کہ بلی کے گلے میں ایئر ٹیگ موجود تھا جو ایک ٹریکنگ ڈیوائس ہے۔ بعد میں وائٹ ہاؤس کے عملے نے بلی کے مالک کو ڈھونڈ کر بلی اس کے حوالے کردی۔