سرگودھا میں نوسرباز گروہ کا نوجوان کے ساتھ شادی کے نام پر دھوکا، بارات پہنچنے پر گھر سنسان نکلا

سرگودھا میں جعلی شادی کا دھوکہ

شادی کے خواب سجائے 27 سالہ دلہا تبسم بارات لے کر جب دلہن کے گھر پہنچا تو دروازے پر تالا لگا دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا۔ ایک نوسرباز گروہ نے نوجوان کو جعلی شادی کا جھانسہ دے کر نہ صرف اس کا وقت اور اعتماد برباد کیا بلکہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد رقم بھی ہتھیا لی۔

یہ بھی پڑھیں: بیگم ڈال دے گی کوڑا دان میں کیا۔۔۔( مسکرائیے)

دھوکے کی تفصیلات

متاثرہ دلہا اور اس کے اہلِ خانہ کے مطابق رشتہ کرانے کے نام پر ایک گروہ نے مبینہ طور پر شادی طے کروائی، ایڈوانس کے طور پر رقم بھی وصول کی اور بارات کی تاریخ مقرر کر دی۔ لیکن جب طے شدہ دن بارات دلہن کے بتائے گئے پتے پر پہنچی، تو گھر پر تالے پڑے تھے اور کوئی موجود نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرز کی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے

پولیس کی کاروائی

دھوکا دہی کا شکار ہونے والے خاندان نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور نوسرباز گروہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق انہیں پہلے سے طے شدہ ’دلہن‘ سے کبھی ملاقات بھی نہیں کروائی گئی اور تمام معاملات نوسرباز گروہ کے افراد کے ذریعے چلائے گئے۔

پولیس کا بیان

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...