بھارت کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
گجرات ٹائٹنز کے کپتان پر جرمانہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل کو بھارتی بورڈ نے سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سا ہیوال میں وفاقی محتسب کے علا قائی دفتر کا افتتا ح، ادارے عوام کی شکا یات کے فوری ازالے کو یقینی بنا ئیں: اعجاز احمد قریشی
میچ کی تفصیلات
شبمن گل کی ٹیم دہلی کیپٹیلز کے خلاف 7 وکٹ سے فتحیاب رہی تھی۔
اس کے علاوہ، 20 ویں اوور میں ان کی ٹیم کو سرکل سے باہر بھی 4 فیلڈرز کو رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے باعث فواد خان کی متاثر ہونے والی بھارتی فلم ریلیز کے لیے تیار
جرمانے کی وجوہات
آئی پی ایل کوڈ کے آرٹیکل 2.22 شق کے تحت انھیں کم سے کم جرمانہ عائد کیا گیا۔
پوائنٹس ٹیبل کی حیثیت
کامیابی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اگرچہ دہلی اور پنجاب کنگز کے پوائنٹس ان کے برابر 10 ہی ہیں۔








