اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو ہاسٹل میں اس کی تین رومیٹس کی موجودگی میں گولی مار قتل کر دیا گیا

اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کا قتل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو ہاسٹل میں اس کی تین رومیٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کو ٹرک پر کراچی سے حیدرآباد کیوں لے جایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پولیس کی کارروائی
روزنامہ جنگ کے مطابق رمنا پولیس نے ضلع مانسہرہ کے گاؤں شلیہ کے رہائشی زید خان کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی ہے۔
قاتل کی تفصیلات
جی ٹین عون محمد رضوی روڈ پر واقع 339 کوٹھی میں قائم ہاسٹل میں رات گئے گھس کر ایمان فیروز کو گولی مارنے والے قاتل کی عمر 25/26 سال بتائی جاتی ہے۔ اس نے سفید رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، اور وہ دوشیزہ کو قتل کرکے اسی راستے سے واپس نکل گیا جس راستے سے ہاسٹل میں داخل ہوا تھا۔