وزیر مذہبی امور کا 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا جواب دینے سے گریز

وفاقی وزیر امور سردار یوسف کا حج کے متعلق بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر امور سردار یوسف نے ہزاروں عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس کے عمران خان کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین
پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ملکوں کے شہری بھی اس سال حج سے محروم رہ گئے ہیں مگر ہم کوششں کر رہے ہیں کیوں کہ ناامیدی گناہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت اور اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں غلط ہیں، بیرسٹر گوہر
نجی سکیم کے عازمین کی صورتحال
سردار یوسف نے نجی سکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے اور نہ جانے سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرز نے جو رقم ریکارڈ میں جمع کرائی ہے وہ واپس ملنا ٹور آپریٹرز کا حق ہے لیکن جو رقم ریکارڈ یا پروسیجر سے ہٹ کر ہے اس کا نقصان ٹور آپریٹرز کو بھرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ا بو سمبل کے مجسموں اور مندروں کو 300 کلومیٹر دور لے جا کر نئی جگہ پر نصب کرنا تھا، یہ کام مالیاتی اور تکنیکی وجوہات کی بناء پر مصریوں کیلئے ناممکن تھا.
حج کوٹہ اور مزید عازمین
یاد رہے کہ 10 ہزار حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج سکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے۔ 10 ہزار کا کوٹہ ملنے کے بعد نجی سکیم کے عازمین حج کی تعداد 24 ہزار ہوگئی اور مزید 67 ہزار کی بکنگ کی جاچکی ہے جبکہ حج آرگنائزرز نے 70 کروڑ ریال سعودی عرب بھجوادیے۔
وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل
مزید برآں حج کوٹے کے لئے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل بھی کردی گئی ہے اور پاکستان کا کل حج کوٹہ 179210 ہے۔