افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

کنٹرول روم کا قیام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کے لیے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے ضامن کیخلاف کارروائی شروع
وزیر خارجہ کا اعلان
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد یہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
چوبیس گھنٹے کی معاونت
حکام کے مطابق یہ کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے، جو کہ 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حملے کے تین گھنٹے بعد بھی دھماکے: روس کا پراسرار ‘اوریشنِک’ میزائل جو معما بن گیا ہے
ٹیلی فونک رابطہ
اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
دورہ پاکستان کی دعوت
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امیرخان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔