بارات میں بروقت چمچ نہ ملنے پر باراتی آپس میں لڑپڑے، ویڈیو وائرل
گوجرانوالہ کی بارات کے دوران ہنگامہ
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ روڈ پر پہلوانوں کے شہر میں بارات کے دوران بروقت چمچ نہ ملنے پر باراتی آپے سے باہر ہوگئے اور آپس میں ہی دست و گریبان ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: فرنچ ولندیزی اور پرتگالی حکمران جن علاقوں میں رہے وہاں قانون اپنے مذہب کی اقدار کیساتھ نافذ کرتے مگر انگریز کامزاج اس سے مختلف تھا.
جھگڑے کی وجہ
مقامی میڈیا کے مطابق باراتیوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا اور ہاتھا پائی کی وجہ سے شادی ہال کسی میدان جنگ جیسا منظر پیش کرنے لگا۔ ذرائع کے مطابق ٹیبل کے ایک طرف بیٹھے لڑکوں نے دوسری طرف بیٹھے لوگوں سے چمچ مانگا تھا، جہاں سے جھگڑے کی ابتدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین کوچ رکی پونٹنگ نے پاک بھارت میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل بیان کی تردید کر دی
ویڈیو کلپ
دھینگا مشتی کے اثرات
رپورٹ کے مطابق دھینگا مشتی کے دوران نوجوانوں کے کپڑے بھی پھٹ گئے اور اس دوران دھکم پیل کی وجہ سے کھانا بھی الٹ گیا۔








