لاہور ہائیکورٹ کا ریلوے کو ریٹائرڈ ملازمین کے لیے گریجویٹی اور رہائش کی رقم جاری کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے کو ریٹائرڈ ملازمین کے لئے گریجویٹی اور اکاموڈیشن کی رقم جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرا اصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا، جسٹس محسن اختر کیانی کے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کی گریجویٹی اور اکاموڈیشن کی رقم جاری کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس خالد اسحاق نے ریلوے ورکشاپ کے ریٹائرڈ مستری کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود گریجویٹی اور اکاموڈیشن کی رقم کی ادائیگی نہیں کی جارہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سولہ لاکھ پچاسی ہزار رقم بقایا ہے، ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی پھر نانا بن گئے ، بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں بچی کی پیدائش

ریلوے کی جانب سے جواب

وکیل ریلوے نے کہا کہ 283 ریٹائرڈ ملازمین کو فنڈز دینے ہیں اور ریلوے کے پاس فنڈز کی کمی ہے، جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ درخواست گزار کا سنیارٹی لسٹ میں 282 واں نمبر ہے، لہذا سب ریٹائرڈ ملازمین کو مرحلہ وار ادائیگی کی جائے گی۔

جسٹس خالد اسحاق کا مؤقف

جسٹس خالد اسحاق نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات دینا ان کا حق ہے، کسی حکومت کا ان پر احسان نہیں۔ زندگی کی جوانی ملازمت میں گزارنے والوں کو بڑھاپے میں ان کی پنشن اور بقایا جات دینا ان کا حق ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...