ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لاہور کا پہلا جنرل کونسل اجلاس، کھیل کے فروغ کے لیے مشاورت
اجلاس کا آغاز
لاہور(ویب ڈیسک) صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن لاہورکا پہلا اجلاس ضیاء عارف ڈوگر کی صدارت میں ہوا۔ ریڈرز فٹ بال گراونڈ میں منعقدہ اجلاس میں 25 سے زائد کلب نمائندگان نے پاکستان کے دل لاہور میں فٹ بال کے فروغ کے لیے مشاورت کی اور تجاویز پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی 2028 تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت
شرکت کرنے والے اہم افراد
اجلاس میں صدر ضیاء عارف ڈوگر کے علاوہ جنرل سیکرٹری عبدالندیم، اجلاس کے میزبان محمد اظہر، وائس پریزیڈنٹ سید جماعت علی شاہ، سینئر فٹبالر کپتان طاہر حسین، محمد حنیف، سعد چوھدری اور تجمل خان سمیت دیگر نمائندے شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق میں باغیوں کا قبضہ: بشار الاسد کی حکومت اس قدر تیزی سے کیسے کمزور ہوئی؟
ریفریز ایسوسی ایشن کی شرکت
اجلاس میں ریفریز ایسوسی ایشن کے نمائندے طارق مسعود اور انٹرنیشنل ریفری فرحان نے بھی شرکت کی۔ مشاورت کے بعد اجلاس میں گیارہ متفقہ فیصلے کیے گئے جن میں رجسٹرڈ کلبز اور ٹورنامنٹس کے انعقاد پر فوکس، ڈسٹرکٹ لیگ کے انعقاد، نئے کلبز کی رجسٹریشن میں معاونت، سوشل میڈیا پر فٹ بال کے متنازعہ معاملات سے اجتناب اور ایسوسی ایشن کے ماہانہ اجلاس کے انعقاد سمیت دیگر فیصلے شامل ہیں۔
اجلاس کی کامیابی
لاہور کے سینئر اور اہم کلب نمائندوں کی جانب سے اجلاس کو کامیاب قرار دیا گیا۔








